معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

لاہور: وہ تقریباً 3 دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہیں، ان کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا اداکار کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں

نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلٹ پریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی۔
گزشتہ سال شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے اداکارہ کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
نگہت بٹ اپنے دور کی معروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، انہوں نے ‘خواہش’، ‘پیاس’، ‘لنڈا بازار’ اور ‘وارث’ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔
1960 کے دور میں اداکارہ نے اسٹیج اداکاری بھی کی۔
نگہت بٹ کے ساتھی اداکار مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘1966 میں ہم نے ایک ساتھ کئی بڑی شخصیات کے ہمراہ اسٹیج ڈراموں میں کام کیا جن میں کمال احمد رضوی، ڈاکٹر انور سجاد اور رشید عمر تھانوی شامل ہیں’۔
اداکار قوی خان نے بھی نگہت بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔
نگہت بٹ کے سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
اداکارہ کے بیٹے نومی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
نگہت بٹ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن بلاک ای میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عائزہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا، دانش تیمور

کراچی:  دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے