12 سے 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کروائے جانے کا امکان

12 سے 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کروائے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے 12 سے 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے سفارشات تیار کرکے سمری ای سی سی کو بھجوانے کی ہدایت کردی

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا
اجلاس میں بجلی صارفین کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بجلی صارفین کے لیے 12 یا 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کیا جاسکتا ہے، یکساں ٹیرف سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکتا ہے۔
اجلاس میں انڈسٹریل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر غور کیا گیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ توانائی ڈویژن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، توانائی ڈویژن چھوٹے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بچانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے