رینجرز کا صدر میں پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، مشتبہ شخص گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے صدر کے علاقے میں موجود پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے رینجرز کی بھاری نفری پاسپورٹ دفتر کے قریب موجود تھی اور ساڑھے دس بجے کے قریب ایک شخص ہاتھ میں تھیلا لئے پاسپورٹ آفس میں داخل ہوا جس پر رینجرز نے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کے پاس موجود تھیلے میں دستاویزات تھیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے