پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے

پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے

اسلام آباد: ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے مربوط اقدامات کیے، پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے۔ چین میں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں

کومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی ہے، این آئی ایچ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے جبکہ ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ارمچی ایئرپورٹ پر پرواز میں تاخیر کی وجہ سے پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، چینی حکام سے رابطہ کیا ہے کہ مذکورہ پاکستانیوں کا خیال رکھیں، چین میں تمام طلبا کی رجسٹریشن کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین میں جو پاکستانی ڈیٹا بیس پر موجود نہیں ان کو سفارتخانے سے رابطے کا کہا گیا ہے، خوراک کے حوالے سے یونیورسٹیز ایڈمنسٹریشن افسران نے بھی معاملہ اٹھایا۔
چین سے انخلا ابھی تک کسی ملک کی جانب سے نہیں ہوا، حکومت چین میں پاکستانیوں کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ کسی ملک نے باقاعدہ چین سے اپنے لوگ نہیں نکالے۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے