وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ 

 وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق الطاف حسین پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس اور دہشت گردی سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور اسی بنا پر ان کے وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے کسی قسم کا قانون موجود نہیں اور اس کیس میں الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت کا راضی ہونا بہت ضروری ہے جب کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے  جاری ریڈوارنٹ برطانوی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد برطانوی حکومت قانون کے تحت اس وارنٹ کو دیکھنے کی پابند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیڈ لاک سے بچاؤ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں

ڈیڈ لاک سے بچاؤ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں

اسلام آباد: عمران خان کا حوالہ دے کر حکومتی ترجمان نے کہا کہ ’مولانا فضل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے