رانا ثنااللہ کو اسٹیبلشمنٹ کی سازشیں نظر آنے لگیں

لاہور :  وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو اپنے خلاف اسٹبیلشمنٹ کی سازشیں نظر آنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ  چوہدری شیرعلی کے ذریعے الزامات خفیہ ہاتھوں نے لگوائے۔

رانا ثناء اللہ نے خفیہ ایجسنیوں پر الزام لگا کر نیا پینڈورا باکس کھول دیا، ان کا کہنا تھا کہ الزامات تو چوہدری شیرعلی نے لگائے لیکن پس پردہ کچھ اور محرکات بھی تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے الزام تو لگادیا مگر یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں معلومات ذاتی ذرائع سے حاصل کیں، ایجنسی کا نام پوچھا گیا تو پہلے معاملے کی تصدیق کرنے کا کہہ کر بات گول کرگئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رانا ثناء اللہ اس سے پہلے بھی حکومتی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے الزامات لگا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے