عدالت کے حکم کے باوجود ایان کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہ نکالاجا سکا

ماڈل ایان علی کی درخواست پر ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، ایان کی جانب سے درخواست کی گئی کہ انیس جنوری کو کئی روز گزر گئے لیکن نام نہیں نکالا گیا،،متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کیخلاف کاروائی کی جائے۔

جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی تفصیلی کاپی نہیں ملی، اس لئے وقت دیا جائے۔

جس پر جسٹس فاروق شاہ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نہ دیکھ لیں نیا حکم جاری نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے