فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر جاں بحق

فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور: فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دیکھتے ہی دیھکتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔ آگ لگنے سے 1 خاتون اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ ایک ملحقہ مکان کی چھت اور دیواریں گرگئیں اور دیگر مکانوں میں بھی دراڑیں پڑگئیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔
فیکٹری کی بالائی منزل پر مزدوروں کی رہائش بھی تھی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پاگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں سلنڈردھماکے سے آگ لگی۔

یہ بھی پڑھیں

اب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں

اب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں

لاہورمریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎لاہور: بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے