چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سکندر سلطان راجا سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیاچیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سکندر سلطان راجا سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سکندر سلطان راجا سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیاچیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سکندر سلطان راجا سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا

24 اسلام آباد: جنوری کو وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگر 2 اراکین کے تقرر کا نوٹفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر 5 سال تک اپنے عہدے پر رہیں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 کے ساتھ 213 اور 215 پر عمل کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکندر سلطان راجا کو بطور چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا تھا۔
21 جنوری 2020 کو الیکشن کمیشن کے سربراہ اور اراکین کے تقرر کے معاملے پر طویل ترین ڈیڈلاک اور مختلف مشاورتی اجلاسوں کے بعد بالآخر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا۔
وہ اپنی سروسز کے دوران مختلف عہدوں پر تعینات رہے اور 22 ویں گریڈ سے کچھ ماہ قبل ہی بطور سیکریٹری ریلوے ریٹائرڈ ہوئے جبکہ وہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پیٹرولیم سیکریٹری اور چیف سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر جنرل (پاسپورٹس) بھی رہے اس وقت چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

31 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے