’بال گرل‘ کو گیند لگی تو رافیل نڈال نے کیا کیا؟

’بال گرل‘ کو گیند لگی تو رافیل نڈال نے کیا کیا؟

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے بڑے پن نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

دنیائے ٹینس کے بڑے کھلاڑی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرکے آسٹریلین اوپن میں سب کو حیران کردیا۔ میچ کے دوران ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا شاٹ بال گرل کو لگ گیا ۔

نڈال نے نہ صرف بچی کا درد محسوس کیا بلکہ بچی کے پاس گئے ، اس کی خیریت دریافت کی اور اسے پیار کرکے گلے بھی لگایا ۔

رافیل نڈال کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے چاہنے والے ان کے اس سلوک کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

 

ٹی 20 سیریزمیں پاکستان کوفیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی

یہ بھی پڑھیں

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے