فضا میں کرتب دکھاتا طیارہ قلابازیں کھاتے ہوئے زمین بوس، 3 افراد ہلاک

گوئٹے مالا سٹی: 

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں طیاروں کے فضا میں کرتب دکھانے کی تقریب کے لیے پریکٹس کے دوران ایک تیز رفتار طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیاروں کی گھن گھرج اور دل دہلا دینے والے کرتب دکھانے کے ایک مقابلے کے لیے پریکٹس جاری تھی اس دوران گوئٹے مالا کی ’ریڈ بل ٹیم‘ کا طیارہ زمیں پر گر کر تباہ ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں پائلٹ کے علاوہ پریکٹس دیکھنے والی دو خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں تاہم سرکاری سطح پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو ملتوی کردیا ہے۔

طیارے کو ایک ماہر پائلٹ اُڑا رہا تھا اس لیے ایئرو کلب میں حادثے سے بچاؤ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کا انتظام موجود نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 

 

چیتے نے خاتون پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا

یہ بھی پڑھیں

ترک اور روسی صدر کا ادلب سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

ترک اور روسی صدر کا ادلب سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

انقرہ: شام میں روس سے کشیدگی پر ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم خریدنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے