دردِ شقیقہ عام سر درد سے مختلف ہوتا ہےاس کیفیت میں انسان کو قے اور متلی کی شکایت

دردِ شقیقہ عام سر درد سے مختلف ہوتا ہےاس کیفیت میں انسان کو قے اور متلی کی شکایت

اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ پین کلر (درد کی گولی) کا استعمال کرتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اس کیفیت میں آرام حاصل کرتے ہیں

دردِ شقیقہ ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ذہنی تناؤ، پریشانی اور نیند سے محرومی وغیرہ شامل ہیں۔
ایک نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دردِ شقیقہ جسم میں موجود مخصوص وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی جنم لیتا ہے۔
آج ہم آپ کو اس مخصوص وٹامن کے حوالے سے بتانے والے ہیں جس کی کمی کی وجہ سے دردِ شقیقہ جنم لے سکتا ہے۔
حالیہ مطالعے کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی بشمول رائیبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 بھی دردِ شقیقہ جنم لینے کی وجہ ہو سکتی ہے۔
امریکا کے سنسناٹی چلڈرن اسپتال اینڈ میڈیکل سینٹر کی ہیڈ ایک میڈیسن فیلو سوزین ہیگلر کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے کے مطابق دردِ شقیقہ کے دورے کا تعلق وٹامن ڈی، رائیبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 کی کمی سے ہوسکتا ہے۔
دردِ شقیقہ میں درد کی گولی کے علاوہ گھریلو ٹوٹکے بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اگر آپ کو دردِ شقیقہ ہو تو آپ ان ٹوٹکوں کی مدد سے کافی حد تک آرام حاصل کرسکتے ہیں۔
لیونڈر آئل ذہنی تناؤ، بے چینی اور سر کے درد کے لیے بے حد موثر اور مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ادرک کی چائے اس تکلیف کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔
دردِ شقیقہ میں گردن اور کندھوں پر مساج کرنے سے کافی حد تک آرام ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بہت جلد دانتوں کے مسائل کے لیے ڈاکٹروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

بہت جلد دانتوں کے مسائل کے لیے ڈاکٹروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

ہانگ کانگ: ایک بائیو ایکٹیو پیپٹائیڈ (جیل) کی مدد سے لیبارٹری ٹیسٹوں میں دانتوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے