ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، اکبر بابر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی ای میل کی جو ریکارڈ پر موجود ہے لیکن پھر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا
درخواست میں کہا گیا ہائی کورٹ آرٹیکل199کااختیاراستعمال کرکے متنازع حقائق پرفیصلہ نہیں دےسکتی، اکبرایس بابر پی ٹی آئی کی فنڈنگ کےکیس میں متاثرہ فریق نہیں، اسلام آبادہائیکورٹ نےسپریم کورٹ کےفیصلےکوبھی مدنظرنہیں رکھا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت عظمی سے کہا گیا ہے کہ اکبرایس بابرکااسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوناقانون کیخلاف ہے ، اکبرایس بابرمتاثرہ فریق نہیں اس لیےالیکشن کمیشن کوکیس سننے کا اختیارنہیں۔
عمران خان نے اکبرایس بابر کی پی ٹی آئی رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکر دی۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے