کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

سنگاپور: برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر39سینٹس کی کمی کے بعد 59ڈالر89سینٹس ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر40سینٹس کی کمی ہوئی اور قیمت 54ڈالر19سینٹس ہوگئی

چین سے کروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ2دن سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ، برینٹ خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔
گذشتہ روز خام تیل کی قیمت میں3فیصد کی کمی ہوئی تھی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت62ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت55 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔
چین میں خطرناک کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جبکہ 1200 سےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس کےباعث چین کے نئے قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور چودہ شہروں کوسیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے