جرمنی میں فائرنگ، 6 ہلاک متعدد زخمی

جرمنی میں فائرنگ، 6 ہلاک متعدد زخمی

رلن: جرمنی کے جنوبی علاقے روتھم میں نامعلوم شخص نے  فائرنگ کر کے 6 شہریوں کو قتل کردیا۔

جرمنی کے مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک سے زیادہ شہری ہلاک بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کر کے دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، البتہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کر لیے جبکہ جائے وقوعہ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت تاحال  ظاہر نہیں کی۔

 

ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا

یہ بھی پڑھیں

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کی بندش عارضی ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کی بندش عارضی ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے