امریکہ کے شہر ہوسٹن میں زور دار دھماکہ

امریکہ کے شہر ہوسٹن میں زور دار دھماکہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہونے والے دھماکے نے شہر کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے یہ زور دار دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قریب ہوا جس کے بعد علاقہ کے لوگ دہشت زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے سے علاقے کے تقریباً تمام گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور گھروں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے واقعے کو بلڈنگ بلاسٹ قرار دیا ہے اور شہریوں کو اس شمال مغربی علاقے میں آنے سے گریز کی ہدایت کی۔ ہوسٹس کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ ہوسٹن شہر میں واقع اس عمارت میں ہوا ہے جہاں گرائنڈنگ اور مینوفیکچرنگ سے متعلق کاروبار کیا جاتا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کی بندش عارضی ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کی بندش عارضی ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے