پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میچ میں آل راﺅنڈر شعیب ملک کی عمدہ اور ناقابل شکست نصف سنچری

لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

تمیم اقبال اور محمد نعیم نے 71 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر تمیم اقبال شاداب خان کی گیند پر ڈبل لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے39 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رﺅف نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور شاہین آفریدی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شعیب ملک نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ڈیبیو کرنے والے احسان علی نے 36 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ نے 17، افتخار احمد نے 16 اور عماد وسیم نے 6 اور محمد رضوان نے 5 رنز بنائے بنائے جبکہ کپتان بابراعظم بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے

یہ بھی پڑھیں

کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

لاہور: کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے