احساس کفالت پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے پلان ترتیب

احساس کفالت پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے پلان ترتیب

اسلام آباد: وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام میں حکومتی ارکان پارلیمنٹ کی سفارشات کو بھی شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے

وزیردفاع پرویز خٹک اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جواحساس کفالت پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے پلان ترتیب دے گی۔
حکومتی جماعت کے مختلف پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے 190ارب روپے کے احساس پروگرام میں ان کی سفارشات شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے معاملہ پر کابینہ اجلاس میں بحث کرائی ۔
کابینہ میں بیشتر وفاقی وزراء کی رائے تھی کہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے نہ صرف کفالت پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد میں سہولت ملے گی بلکہ ملک بھر میں مستحق افراد تک کفالت کارڈ کی تقسیم بھی یقینی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا

2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے