وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے

ڈیووس: وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ نہایت کام یاب رہا، انھوں نے دنیا کی بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا، اور دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک ہے

عمران خان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی ملاقات کی، گزشتہ روز جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی ، جس میں اینگلا مرکل نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت دی۔
وزیر اعظم عمران خان 21 جنوری کو ڈیووس پہنچے تھے، آج صبح وہ واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، اس دوران فورم کی سائیڈ لائن پر ان سے متعدد اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں، گزشتہ روز کوکا کولا کمپنی کے سی ای او جیمز کوئین سے ان کی اہم ملاقات ہوئی۔
عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ کی صاحب زادی اور مشیر ایوانکا سے بھی ملاقات ہوئی جس میں تعلیمی پروگرام پر گفتگو ہوئی، فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر، یوٹیوب کی سی ای او، سیمنز کمپنی کے سی ای او سمیت دیگرعالمی رہنماوں، کاروباری شخصیات سمیت سرمایہ کاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

گیس اور بجلی کی قیمتیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

گیس اور بجلی کی قیمتیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم اور توانائی کو گیس اور بجلی کی قیمتوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے