ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کی کمپنیز فیس بک اور یوٹیوب کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کی کمپنیز فیس بک اور یوٹیوب کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

کراچی: عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

انہوں نے فیس بک سے کہا کہ وہ پاکستانی انکیوبیٹرز کی مدد کے لیے سرمایہ کاری پر غور کرے اور ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات میں مدد کرے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ ذمہ دار ڈیجیٹل صحافت کے لیے سوشل میڈیا پیلٹ فامز کو تھرڈ-پارٹی فیکٹ چیکنگ سروسز (تیسرے فریق کی جانب سے حقائق کی جانچ پڑتال کی خدمات) قائم کرنی چاہئیں۔
اس دوران شیرل سینڈ برگ نے وزیراعظم عمران خان کو فیس بک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
مذکورہ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقارعباس بخاری، سفیر علی جہانگیر صدیقی، اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس بھی شریک تھیں۔
عمران خان نے یوٹیوب کی سی ای او سوسین ووجیسکی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان کی بہتر تصویر کی عکاسی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فامز کے استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستانی وفد نے ڈیجیٹل پلیٹ فامز کے ذریعے سیاحت، تعلیم کے فروغ اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ تبادلہ خیال اس ملاقات کے بعد ہوا، جس میں کچھ روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوب اور ڈیجیٹل پبلشرز پر اثرو رسوخ رکھنے والوں سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے مواقع، چیلینجز اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے