پی آئی اے طویل مدت کے بعد امریکا کے لیے براہ راست پرواز کا آغاز کرے گی

پی آئی اے طویل مدت کے بعد امریکا کے لیے براہ راست پرواز کا آغاز کرے گی

کراچی: پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے براہ راست امریکا کی پرواز کے لیے امریکی حکام سے گزشتہ 2 سالوں سے مذاکرات جاری تھے جو اب کامیاب ہوگئے ہیں

امریکی انتظامیہ نے مئی سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے عملے نے اس ضمن میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا جب کہ امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے گزشتہ مارچ میں بھی کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں پی آئی اے کے فلیٹ اور ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کا آڈٹ کیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ اپریل سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اطلاعات تھیں تاہم اب امریکی اداروں نے مئی سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔
پاکستان سے ابتداء میں نیویارک کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی جن کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک کی بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 2.39 روپے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: کراچی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا سوال کافی پیچیدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے