رمیز راجہ بہت جلد فلم سازی کی دنیا میں

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔

ان کے مطابق وہ اپنی فلم میں معروف بھارتی اداکار سنجے دت کو کاسٹ کر چکے ہیں۔ گو کہ انہوں نے ہیروئن کے لیے کسی اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا، تاہم ان کی خواہش ہے کہ ان کی پہلی فلم میں ماہرہ خان اور کترینہ کیف جلوہ گر ہوں۔

ایک انٹرویو میں رمیز نے دونوں اداکاراؤں کو نہایت باصلاحیت قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دونوں خوبصورت اداکاراؤں کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی فلم ایکشن اور سسپنس پر مبنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے