فلم کی نمائش امن وامان کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے

فلم کی نمائش امن وامان کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے

پنجاب: پنجاب حکومت نے فلم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے جو فلم سے متعلق مختلف حلقوں کے تحفظات اور شکایات کاجائزہ لے گی

سندھ حکومت نے بھی فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پابندی سے متعلق خط سنیما مالکان کو بھیجا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فلم کی نمائش امن وامان کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔
ہدایتکار سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ فلم دو بار سنسر بورڈ سے پاس ہوچکی ہے۔
سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے، گزشتہ دنوں ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے فلم کی نمائش روکنے کے لیے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا تھا اور حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
سرمد کھوسٹ نے پاکستانی عوام کے نام خط میں کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی صرف ایک اچھے مسلمان کی ہے، میں نے اس میں کسی فرقے اور پارٹی نام نہیں لیا بلکہ یہ فلم ایک اچھے مولوی کے حوالے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے