وزیراعظم آج ایم نائن موٹروے کا افتتاح‌ کریں‌ گے

وزیراعظم نواز شریف آج صبح10 بجے کراچی ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں نئے گورنر سندھ محمد زبیرعمر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں گے۔

بعدازاں وزیراعظم وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ پہنچیں گے اور اسی مقام پر موٹر وے ایم نائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کا مرحوم گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم تعزیت کے لیے دنبہ گوٹھ سے سابق گورنر کی رہائش گاہ ڈیفنس پہنچیں گے اور افنان صدیقی سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جناح ٹرمینل پرٹڈی دل کا حملہ

جناح ٹرمینل پرٹڈی دل کا حملہ

کراچی:  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اسپرے مہم ناکام ہوگئی جناح ٹرمینل پرٹڈی دل نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے