بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے

عراق :عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو سے تین راکٹ داغے گئے ہیں

راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے اور خطرے کی گھنٹی بجائی گئی۔ ابھی تک ان حملوں میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔
3 جنوری کو امریکا نے فضائی حملے کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران کی جانب سے 8 جنوری کو عراق میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل داغے گئے جن میں بڑے پیمانے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے