الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے کر انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا

الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے کر انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کو گزشتہ روز ممبئی ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا اور اُن کی گاڑی ٹرک میں جاگھسی تھی۔

حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوئی تھیں جبکہ اُن کے شوہر علیحدہ گاڑی میں سفر کرنے کی وجہ سے محفوظ رہے تھے۔ شبانہ اعظمی کو پنویل میں واقع ایم جی ایم اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایکسرے اور ایم آر آئی کیا۔

رات گئے ڈاکٹرز نے انہیں ’دھیربھائی امبانی‘ اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد اداکارہ کو وہاں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا مگر شبانہ اعظمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سنتوش شیٹی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شبانہ اعظمی کی حالت پہلے سے بہتر ہے، اُن کی تمام رپورٹس نارمل آئیں اور کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، البتہ انہیں چند روز اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ  ڈاکٹرز کی ٹیم اُن کی نگہداشت کرسکے‘۔

لیجنڈری اداکارہ سے عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا اور کئی بالی ووڈ اداکار سمیت مختلف شخصیات بھی اسپتال پہنچیں۔ رپورٹ کے مطابق جاوید اختر، فرحان اختر، بیٹی زویا اختر، انیل کپور، تبو، شبانی ڈانڈیکر بھی اسپتال پہنچیں۔

 

 

منہاز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے