نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو بیوقوف بنانے کی ایک کوشش پکڑی گئی

نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو بیوقوف بنانے کی ایک کوشش پکڑی گئی

کراچی :ایک نجی ڈاکٹر کی جانب سے بھجوائی گئی طبی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون کے پلیٹ لیٹس کی تفصیلات موجود ہی نہیں جس کے علاج کی بنیاد پروہ لندن گئے تھے

لندن جانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی طبی رپورٹس ایک ایسے پرائیویٹ ڈاکٹر سے بنواکرحکومت پنجاب کوبھجوائی تھیں جس نے لندن میں میاں صاحب کا معائنہ ہی نہیں کیا، برطانیہ کے قواعدکے مطابق مریض جس ڈاکٹر سے اپناچیک اپ کراتا ہے اسی ڈاکٹرکی جانب سے مریض کے مکمل چیک اپ کی طبی سمری جاری کی جاتی ہے جس میں مریض کے معائنے اور علاج کی تمام تر تفصیلات درج ہوتی ہیں، سمری کی ایک کاپی ڈاکٹر اپنے پاس رکھتا ہے ایک کاپی مریض اور ایک کاپی متعلقہ اسپتال کو بطور ریکارڈ بھجوائی جاتی ہے۔
نوازشریف کو پاکستان سے لندن جانے کی اجازت ان کی پلیٹ لیٹس میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے دی گئی تھی تاکہ وہ لندن کے اسپتال میں اپنے پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات معلوم کرسکیں ، لندن میں پلیٹ لیٹس کی کمی اور(iTP) بیماری کے حوالے سے4 بار ڈاکٹر سے چیک اپ کرائے گئے ہیں جبکہ لندن کے کارڈیالوجسٹ نے بھی نوازشریف کے دل کے ٹیسٹ کرانے کی تجویزدی تھی
اس کارڈیالوجسٹ کی بھی رپورٹ بھیجی جانے والی طبی رپورٹ میں شامل نہیں جس کی بنیاد پررپورٹ مسترد کردی گئی ہے۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ دل کی پیچیدہ بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر سائمن بریٹ ووڈ نے گائز اسپتال میں میاں نواز شریف کا تین دفعہ دل کا معائنہ کرکے انجیو پلاسٹی تجویز کی ہے۔ اس پروسیجر کے دوران آنیوالے خطرات سے آگاہ کیا۔ میاں صاحب اور انکے صاحبزادے ان خطرات کی وجہ سے کشمکش کا شکار ہیں۔
ڈاکٹر سائمن بریٹ ووڈ کی کوئی رپورٹ حکومت کو ارسال نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سوزن رابنسن نے گائز اسپتال میں میاں نواز شریف کا معائنہ کیا اورپاکستانی ماہرین کے تجویز کردہ علاج کو جاری رکھا۔ ڈاکٹر رابنسن کی طرف سے بھی کوئی رپورٹ یا میڈیکل سمری حکومتِ پنجاب کو ارسال نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے