روز بہ روز بڑھتی مہنگائی سے پریشان عوام ایک نئی پریشانی میں مبتلا

روز بہ روز بڑھتی مہنگائی سے پریشان عوام ایک نئی پریشانی میں مبتلا

کراچی: کراچی، حیدرآباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی، حکومتی دعوے اور اقدامات بے سود ثابت ہو گئے، آٹا بحران کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر دس کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فراہم کیا جانے لگا ہے، سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے فلور ملز کے تعاون سے کراچی میں ٹرکوں پر آٹے کی فروخت شروع کر دی، کراچی کے مختلف علاقوں میں آٹا اسٹال پر دستیاب ہوگا۔ محکمے کا کہنا ہے کہ فائن آٹا 43 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ لاہور انتظامیہ نے بھی ٹرکوں اور ماڈل بازاروں میں آٹے کی فروخت شروع کر دی ہے، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ 26 ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے ہیں، 13 ہزار فروخت ہوئے، کل 14555 آٹے کے تھیلے ٹرک پوائنٹس کو دیے گئے، 9810 فروخت ہوئے، لاہور میں آٹے کا بحران ہے نہ قلت۔
کراچی میں شہری منافع خور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، سندھ حکومت اور کمشنر کراچی ایکس مل نرخ جاری کرنے کے بعد خاموش ہو چکے ہیں، مہنگا آٹا فروخت کرنے والی فلور ملز، چکی مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی، شہر ی 20 سے 25 روپے آٹا فی کلو مہنگا خریدنے پر مجبور ہیں۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرایع نے
پاسکو سے گندم کی کراچی آمد شروع ہو گئی ہے، یومیہ 20 سے 25 گندم کے ٹریلر کراچی پہنچ رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود گندم اور آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کا کوئی امکان نہیں ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو کی بوری 5400 کی ہے، مارکیٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹا مہنگا ہی فروخت ہوگا، مزید مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔ ڈھائی نمبر آٹا ایکس مل نرخ 57 روپے اور فائن آٹا 59 روپے فی کلو ہے تاہم کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 62 اور فائن آٹا 66 روپے فی کلو ہے۔
سندھ میں آٹے کے بحران کے لیے وفاقی وزرا نے حکومت سندھ پر انگلیاں اٹھا دیں، وزیر خوراک خسرو بختیار نے کہا حکومت سندھ نے ایک دانہ گندم ذخیرہ نہیں کیا، وفاق کراچی اور صوبے بھر میں گندم فراہم کر رہا ہے. فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں سپلائی میں کوتاہی کی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ علی زیدی نے بھی آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں حکومت سندھ کی سُستی اور نا اہلی بے نقاب ہو گئی، سندھ کے فوڈ منسٹر نے اسمبلی میں کہا گندم چوہے کھا گئے۔ خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا نیب سندھ سے گندم کی بوریوں کی چوری پر تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے