شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا پابند بنایا جائے

شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا پابند بنایا جائے

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایک میٹنگ میں ہدایت کی کہ ڈی آئی جی ٹریفک سخت اقدامات اٹھا کر اس مہم کو مؤثر اور کام یاب بنائیں، شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا سختی سے پابند بنایا جائے

اکتوبر 2018 میں بھی سندھ پولیس نے دفعہ 279 کے تحت رانگ وے جانے والوں کو گرفتار کرنے کی مہم چلائی تھی۔
آئی جی سندھ نے شہریوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رانگ وے اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، شہری اپنے پیاروں اور دوسروں کو حادثات سے بچائیں، شارٹ کٹ اور جلد بازی اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
کلیم امام کا کہنا تھا کہ شہری ہائی اسپیڈ، اوورٹیکنگ اور رانگ وے پر گاڑی چلانے سے گریز کریں، احتیاط اور صبر محفوظ سفر کی ضمانت ہیں۔
سندھ پولیس نے رانگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا کل سے آغاز کر دیا ہے، مہم کے دوران چالان کرنے کی بہ جائے شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسپتال بند نہیں کرسکتے ہم نے ہمت نہیں ہاری

اسپتال بند نہیں کرسکتے ہم نے ہمت نہیں ہاری

کراچی: وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مچھلی گھر کو دوبارہ صحیح حالت میں لایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے