جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، یہ صرف ’ہماری عسکری کارروائیوں میں کمی ہے

جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، یہ صرف ’ہماری عسکری کارروائیوں میں کمی ہے

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے سہیل شاہین نے بتایا کہ ’ہم نے امن معاہدے پر دستخط ہونے تک کے چند دنوں کے لیے عسکری کارروائیاں کم کرنے پر اتفاق کیا ہے

عسکری کارروائیوں میں کمی کا مقصد غیر ملکی فوجوں کے افغانستان سے انخلا کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، یہ صرف ’ہماری عسکری کارروائیوں میں کمی ہے، یہ ہمارا استحقاق ہے کہ ہمیں کب، کہاں اور کس طرح عسکری کارروائیوں میں کمی لانی ہے اور یہ صرف غیر ملکی افواج کے لیے نہیں، پرتشدد کارروائیوں میں کمی افغانستان اور دیگر تمام افواج کے لیے ہے‘۔
طالبان ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا حملوں میں کمی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بھی جاری رہے گی اور انہوں نے کہا کہ جب معاہدہ پر دستخط ہوں گے اس میں موجود شقیں نافذ ہوجائیں گی۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا وہ کون سی شقیں ہیں تاہم یہ کہا کہ معاہدے سے اشرف غنی حکومت سمیت بین الافغان مذاکرات کا انعقاد ہوگا اور ملک بھر میں جنگ بندی پر بات کی جائے گی۔
قطر کے دارلحکومت دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی اخوند المعروف ملا برادر کے درمیان بات چیت کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا۔
دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور جمعے کے وقفے کے بعد ہفتے کو دوبارہ ملاقات کا امکان ہے۔
سہیل شاہین نے بتایا کہ ’بات چیت جاری ہے اور معاہدہ ہونے کے قریب ہے کیوں کہ مسودہ تیار کیا جا چکا ہے اور معاہدہ کی شرائط کے حوالے سے مزید بات چیت کرنے کے لیے کچھ باقی نہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک چیز کا تعین ہونا باقی ہے اور وہ ہے امن معاہدے پر دستخط کی تاریخ، یہ صرف چند دنوں کا معاملہ ہے، ہم پر امید ہے کہ شاید اس ماہ کے آخر تک ہم معاہدے پر دستخط کرسکیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخواحکومت کو2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا

خیبر پختونخواحکومت کو2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا

پشاور:وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مرکزاورصوبائی حکومتیں خیبرپختونخوا کی194ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے