دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں

دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں

ملاکنڈ: جعلی حکمرانوں کی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے، سارے جیلوں میں چلے جائیں گے، جہاں اپنے اعمال اور کردار کی سزا بھگتیں گے ، اس وقت جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو عوام کے جذبات اور ضروریات پر پورا اتر رہی ہے

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر کی قیادت میں جے یو آئی ملاکنڈ کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے والی ہے
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بیرون ملک بدنام اور ملکی اداروں کو آپس میں ٹکرا دیا جبکہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی ، بدامنی کا تحفہ دیا ، اگر ایسی نالائق حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو حالات اور مسائل مزید سنگین صورت اختیار کر لیں گے ، دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں اس لئے کارکن ہمہ وقت تیار رہیں ، بے تحاشا ٹیکسز اور مہنگائی کے باعث پورا معاشرہ مسائل سے دوچار ہے ، جمعیت علماء اسلام ملک و قوم کے تحفظ اور ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے