امریکی فوجی حکام نے اعتراف کر لیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے

امریکی فوجی حکام نے اعتراف کر لیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے

واشنگٹن: امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی، ایران نے بھی چند دن بعد بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے بغداد میں واقع امریکی ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم امریکا نے اس دعوے کے برعکس بتایا کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، البتہ امریکی بیس کے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
، فوجی اڈے عین الاسد کے امریکی اہل کاروں نے بتایا کہ وہ حملے کے وقت پانچ گھنٹوں تک بنکروں میں چھپے رہے، اور ان کا ان خوف ناک حملوں میں محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا، امریکی فضائیہ کی افسر لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین نے حملہ حیران کن قرار دیا اور کہا کہ حملے سے چند گھنٹے قبل ہی نوٹی فکیشن موصول ہوا تھا کہ بیس پر حملے کا خدشہ ہے اور تین گھنٹے بعد بم باری شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

چینی جاسوسی، حساس اداروں کے اہلکاروں کی بھرتیاں اور دنیا بھر میں اپنا اثر و رسوخ

چینی جاسوسی، حساس اداروں کے اہلکاروں کی بھرتیاں اور دنیا بھر میں اپنا اثر و رسوخ

چین : برطانوی حساس ادارے ایم آئی سکس کے ایک سابق جاسوس کی مدد سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے