عوام کو ریلیف پہنچانے اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات

عوام کو ریلیف پہنچانے اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات

اسلام آباد: سندھ میں ٹول ٹیکس میں اضافے پر ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث صوبہ پنجاب کو ٹماٹر کی فراہمی رک گئی تھی جس کے باعث پنجاب اور اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 160 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی

اجلاس میں وزارت تحفظ خوراک کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آئندہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں کمی آجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر اور فروری مں پنجاب سے آلوؤں کی فراہمی بھرپور طریقے سے شروع ہوجائے گی جس کی بدولت اس کی قیمت بھی کم ہوجائے گی۔
اجلاس کے بارے میں بتایا کہ وزیر اعظم نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارتوں کو ہدایت کی کہ عوام کو حقیقی ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک تفصیلی اجلاس بلانا چاہتے ہیں۔
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی موجودہ حکومت کی واحد ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں کو 2 روز کے اندر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
حکومت کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ مشکل ترین ملکی معاشی حالات، معیشت کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اصلاحاتی عمل میں عوام خصوصاً کم آمدن والے اور غریب طبقے کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے لیے ایک کھرب 90 ارب روپے مختص کیے ہیں اور صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب خاندانوں کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی انشورنس مہیا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے