سندھ بھر میں کتوں کی بہتات پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

سندھ بھر میں کتوں کی بہتات پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی: سندھ بھر میں کتوں کی بہتات کے باعث مسلسل سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، جان لیوا بیماری ریبیز کا ایک اورکیس سامنے آگیا۔ ٹھٹھہ کی رہائشی 35 سالہ شاہدہ بی بی میں ریبیز کی تصدیق ہوگئی

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق ریبیز میں مبتلا ٹھٹھہ کی رہائشی35 سالہ شاہینہ بی بی کو داخل کیا گیا، متاثرہ خاتون کو دو ماہ قبل کتے نے پاؤں پر کاٹا تھا، متاثرہ خاتون نے کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسینیشن نہیں کرائی جس کے باعث ریبیز لاحق ہوا، چار بچوں کی ماں شاہینہ بی بی کو ہائیڈروفوبیا کی کیفیت میں اسپتال لایا گیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق اہل خانہ اصرار کر کے مریضہ کو اسپتال سے ٹھٹھہ لے کرروانہ ہوگئے ہیں، رواں سال ریبیز کے3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 2019 میں کتے کے کاٹنے کے باعث25 افراد جاں بحق جبکہ سگ گزیدگی کے 2لاکھ سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسپتال بند نہیں کرسکتے ہم نے ہمت نہیں ہاری

اسپتال بند نہیں کرسکتے ہم نے ہمت نہیں ہاری

کراچی: وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مچھلی گھر کو دوبارہ صحیح حالت میں لایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے