سائٹ ایریا میں سیپا نے کارروائی کرکے 7فیکٹریاں سیل کردیں

سائٹ ایریا میں سیپا نے کارروائی کرکے 7فیکٹریاں سیل کردیں

کراچی: سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث علی گبول کی سربراہی میں انسپکٹر راؤ ذیشان، انسپکٹر فیصل ملک سمیت سیپا کے عملے نے سائٹ ایریا میں 7فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرکے کام بند کروادیا

ان فیکٹریوں سے کیمیکل والا خطرناک پانی سمندر میں چھوڑا جارہا تھا جس سے آبی حیات کو شدید خطرات ہیں اور علاقے میں فضائی آلودگی پھیل رہی تھی،حفاظتی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین بھی ان خطرناک کیمیکل کا شکار ہوکر کینسر،ہیپاٹائٹس، دمہ و دیگر موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ انوائرمنٹ قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے متعلق سماعت

شہریوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے متعلق سماعت

کراچی: جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے