سرکاری افسران کو سیاسی مداخلت سے آزاد رکھنا ہمارے منشور کا حصہ ہے

سرکاری افسران کو سیاسی مداخلت سے آزاد رکھنا ہمارے منشور کا حصہ ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ میں آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ میں آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس معاملے پر کور کمیٹی کو آگاہ کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مداخلت کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے باعث انہیں تبدیل کیا گیا۔
کور کمیٹی نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے سندھ حکومت کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، سرکاری افسران کو سیاسی مداخلت سے آزاد ماحول فراہم کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔
وفاقی حکومت آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان دوسری بار رابطہ ہوا جس میں وفاق کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کے لیے تین نام ارسال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا

2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے