امریکہ اورچین کےدرمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کیلئے ڈیل طے پاگئی

امریکہ اورچین کےدرمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کیلئے ڈیل طے پاگئی

واشنگٹن: دو عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ڈیل طے پاگئی، ڈیل پرامریکی صدرڈانلڈ ٹرمپ نے دستخط کئے، ڈیل پر دستخط ہونے سے امریکہ اورچین میں جاری تجارتی جنگ میں کمی آئےگی

ڈیل کےتحت چین دوسال میں دوسوارب ڈالرکی امریکی مصنوعات خریدےگا، اس میں 40 ارب ڈالرکی زرعی اجناس، 75 ارب ڈالرکی مینوفیکچرڈ گڈز، 50 ارب ڈالرکی توانائی اور 40 ارب ڈالرکی خدمات خریدے گا۔
اس چینی اقدام کے جواب میں امریکہ چینی مصنوعات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کرےگا، مجموعی طورپر 360 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پرٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔
امریکہ نے چین کو کرنسی میں جوڑ توڑ کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھی نکال دیاتھا۔
دوسری جانب امریکا اور چین میں تجارتی ڈیل کے باعث امریکی حص بازاروں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ، امریکاکی تمام اسٹاک مارکیٹوں کا اختتام گرین زون میں ہوا جبکہ اشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھنےمیں آیا۔
چینی حصص بازاروں میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ اور جاپان اسٹاک مارکیٹوں میں مستحکم نظر آیا۔
گذشتہ سال دسمبر مینامریکا چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکسز میں کمی کرنے پر رضا مند ہو گیا تھا اور ٹرمپ نے اس سلسلے میں ڈیل پر دستخط کر دیے تھے، برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ چین نے امریکا سے درآمدات بڑھانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کی ایران روس اور ترکی سے تعاون کی اپیل

اقوام متحدہ کی ایران روس اور ترکی سے تعاون کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے