کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے باعث سردی برقرار ہے

کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے باعث سردی برقرار ہے

کراچی: سائبیریا کی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 24 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود ،موسم سرد اورخشک رہےگا ، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد اور ہواکی رفتار 12 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا سردی کی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ، درجہ حرارت 6ڈگری تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران موسم شدید سرد رہے گا ،برفباری اور بارش کے بعد بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سےنیچے گرگیا ، زیارت میں درجہ حرارت منفی14 ،قلات میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں پارہ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ سے کارپیٹنگ تک چوہدری شوگر ملز کے ذریعے کیا کیا گل کھلائے گئے

منی لانڈرنگ سے کارپیٹنگ تک چوہدری شوگر ملز کے ذریعے کیا کیا گل کھلائے گئے

کراچی :کرپشن کے نئے انکشافات ہوئے ہیں، چوہدری شوگر مل کے گورکھ دھندے نے حدیبیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے