کراچی: صوبائی حکومت اور وفاق آمنے سامنے نہیں ہیں، آئی جی کو ہٹانے پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے بات کی تھی، وزیراعظم کی جانب سے فیصلے پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا ہے
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق کواعتماد میں نہیں لیا گیا، دیگر صوبوں میں آئی جی تبدیل کئے گئے، اس پر کوئی بڑا ردعمل نہیں ہوا، کچھ اپوزیشن رہنما سمجھ رہے ہیں کہ کسی پارٹی رہنما کا تبادلہ ہورہا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق سے مشاورت ہوئی ہے، پنجاب ، کے پی اوربلوچستان میں آئی جی تبدیل ہوئے قیامت نہیں آئی ، سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے۔
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔