ون وےکی خلاف ورزی کرنے والوں پر غیرمعمولی آپریشن جمعہ سے شروع

ون وےکی خلاف ورزی کرنے والوں پر غیرمعمولی آپریشن جمعہ سے شروع

کراچی: پولیس چیف کے مطابق شہر کے کے 100 مقامات پر جمعہ کی سہہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک خاص چیکنگ ہوگی،پولیس کی خصوصی ٹیمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو تھانوں کی پولیس کی مدد بھی حاصل ہوگی،شاہرا ہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری پر گرفتار کیا جائے گا، گرفتار ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ایس پیز، ایس ڈی پیز، سیکشن افسران کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، اعلیٰ پولیس افسران خود مہم کی نگرانی کریں گے، آپریشن بلاتفریق ہوگا،، خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے