فلسطینی صدر کےاعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں فلسطینی صدر محمود عباس کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا،جہاں وزیراعظم نواز شریف نےمرکزی دروازے پرمعزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پرپاک فوج کےچاک وچوبند دستےنےمحمود عباس کوسلامی پیش کی جبکہ فلسطینی صدر نےگارڈ آف آنر کابھی معائنہ کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچےتھے،صدر مملکت ممنون حسین نے نور خان ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا تھا۔

فلسطینی صدر اپنے تین روزہ دورے کے دوران صدر پاکستان اور وزیراعظم نوازشریف سےملاقات بھی کریں گے جس میں فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ فلسطینی صدراور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانےکاافتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی, اور حیدرآباد, کے لیے ترقیاتی, پیکجز کے اعلان, کا فیصلہ

کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکجز کے اعلان کا فیصلہ

اسلام آباد: بجٹ پر زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے