‘شہید سپاہی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کی گئی

خیبرایجنسی: فوجی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کی نماز جنازہ کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کردی گئی جس میں کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نوید احمد بٹ ، آئی جی ایف سی اور چیف سیکریٹری کے پی سمیت دیگر فوجی افسران، جوانوں نے شرکت کی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی سلامتی کیلیے سپاہی وقاص کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ دہشت گرد افغانستان میں ناقص بارڈر کنٹرول سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی

خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی

پشاور: بلاسود قرضےگھر،گاڑی ،موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیےجائیں گے ، دستاویز کے مطابق گریڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے