خطوط تسلیم کیے تو ہر بزنس مین کالادھن سفیدکر لے گا: اعتزاز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن ن لیگ پر برس پڑے۔ کہتے ہیں قطری خطوط سے کسی آمدنی کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ میاں شریف کے کاروبار کرنے کا ثبوت خطوط نہیں ہو سکتے۔ جائز ذرائع بینکنگ ٹرانزیکشن سے ہی ثابت ہوتے ہیں۔ شریف خاندان اپنے جائز ذرائع واضح کرے۔

انہوں نے کہا اگر خطوط مان لئے گئے تو پاکستان کا ہر بزنس مین کالے دھن کو اسی طرح سفیدکرے گا۔ بیٹا باپ کو اور باپ بیٹی کو کیش کی شکل میں گفٹ دے رہا ہے۔ شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں اور وہ جائیداد کو تسلیم کر چکے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے