اوگرا نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

اوگرا نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی، اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق جنوری کے لیے سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.93 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پرویزمشرف نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ میرا بیرون ملک علاج جاری ہے، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے