پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

لاہو:رسماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان کے دلائل کے بعد عدالت نے آئین شکنی کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا

صدر پرویزمشرف کی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آرٹیکل 6 اور کابینہ فیصلے پر مختلف دلائل دیتے ہوئے کہا 18ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل6 میں ترمیم کی گئی، 3 نومبر 2007 کے اقدام کو سنگین جرم قراردیاگیا اور 26 جون 2013کے کابینہ اجلاس میں مشرف کیس شامل نہیں تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر کی سربراہی میں فل بینچ نےمتفقہ فیصلہ سنایا، ینچ میں جسٹس امیربھٹی اورجسٹس مسعود جہانگیر بھی شامل تھے، جس میں عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئین شکنی کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
عدالت نے کریمنل لااسپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976کی دفعہ9 بھی کالعدم کرتے ہوئے کہا آرٹیکل6 کےتحت ترمیم کا اطلاق ماضی سےنہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے