ژوب میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ژوب میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں پی ڈی ایم اے نے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں پر آمدرفت بحال کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کرسکیں گے

ڈی سی کوئٹہ کے مطابق شہری بیرونی راستوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کوئٹہ کراچی اور پنجاب روٹ پر برف باری کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں جب کہ ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کو روٹ پر چلانے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کچلاک قومی شاہراہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور سیکریٹری مواصلات نورالامین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برف ہٹا کر قومی شاہراوٴں کو ٹریفک کے لیے بحال رکھا جائے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قرنطینہ مرکز میں ڈیوٹی نہ دینے پر 13 ڈاکٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

قرنطینہ مرکز میں ڈیوٹی نہ دینے پر 13 ڈاکٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

کوئٹہ: بلوچستان ہیلتھ سیکریٹری کے مراسلے کے مطابق 13 ڈاکٹرز کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے