سعودی عرب میں پھنسا ہوا خاندان ریسکیو کرا لیا

سعودی عرب میں پھنسا ہوا خاندان ریسکیو کرا لیا

اسلام آباد: ایجنٹ کے فراڈ پر پاکستانی خاندان کے سعودیہ میں پھنسنے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جدہ میں سعودی حکام سے رابطہ کیا، زلفی بخاری کی بر وقت مداخلت پر پاکستانی خاندان کو فوری ریسکیو کر لیا گیا

ریسکیوکے بعد پاکپتن کے رہایشی 9 افراد بہ حفاظت وطن واپس پہنچ گئے، فیملی کے افراد سے ہوٹل ایجنٹ پاسپورٹ لے کر فرار ہو گیا تھا، حکام کی متعدد کوششوں کے باوجود ایجنٹ سے رابطہ نہ ہو سکا، سعودی حکام نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے زلفی بخاری کی کارکردگی کو عوامی سطح کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس 28 دسمبر کو انھوں نے اعلان کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

اسلام آباد:  25  مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے