پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی

پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا اپنے بیان میں بھارت کے حوالے سے کہا جن بھارتیوں نےمسلمانوں کاساتھ دیا، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، بھارت کی اکثریتی آبادی مودی کاہاتھ روکناچاہتی ہے

اعتزازاحسن کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہنا تھا کہ 150دن سےزائدہوگئےبھارت نےمقبوضہ وادی میں کرفیولگارکھاہے، بھارتی عوام اس ظلم کےخلاف کھڑی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی، آج بھی عمران خان کہتا ہے این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے ووٹ فروخت کردیے، ایم این ایز اور سینیٹرز کو پیش کردیا گیا، اس کی قیمت لگائی گئی، بلاول بھٹو نے بھی مسئلہ اٹھایاکہ بل میں ترامیم ہوں، میاں صاحب نے اتنازور دار خط لکھا کہ خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی۔
آرمی ایکٹ بل سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا مجھے ووٹ دینا پڑا اس پر افسوس ہے، رضاربانی نے شاید ووٹ نہیں دیا، میاں نوازشریف پر پہلے دن سے اعتبار نہیں کرتا، وزیراعظم اور صدر کی صوابدید ہوتی ہے، آرمی چیف ہٹایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کےکردار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے