تھرحکومت کی توجہ کا طلب گارہے

تھرپار کر کے عوام تاحال حکومت کی توجہ کے طلب گار ہیں ، ایک طرف ماؤں کی گودیاں خوراک کی کمی کے باعث اجڑ رہی ہیں ۔جبکہ دوسری طرف تھر کی شنخات مور بھی جان لیوا وائرس رانی کھیت سے متاثر ہورہے ہیں.

تھرکےمور رانی کھیت نامی بیماری میں مبتلا ہونے لگے ہیں ، جس کے باعث گاؤں بھگل رندمیں 4 مورہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ معتدد موررانی کھیت نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں.

تھر کے عوام کو خوف ہے کہ موروں میں پایا جانیوالا یہ خطرناک وائرس دیہات میں بھی پھیلنےکااندیشہ ہے ، مکنیوں کا کہنا ہے کہ دس روزگزرنےکےباوجود وائلڈ لائف کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے، جبکہ ہم شکایت درج بھی کروا چکے ہیں .

علاقہ مکین نے موروں میں پائے جانے والی بمیاری کے معتلق بتا یا کہ رانی کھیت بیماری کے باعث مور اور پرندے بینائی سے محروم ہو جانے کے بعد مرجاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ صحرائے تھرقدرتی وسائل سے مالامال ہے، اگر اس پر حکومت توجہ دے تو یہ پاکستان کی خوشحالی کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی: صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے