راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

آسٹریلیا کےشہر میلبرن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے خوب صورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےرافیل نڈال کو 6-4، 3-6، 6-1، 3-6 اور 6-3 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔راجرکا یہ پانچواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور18 واں گرینڈ سلیم ہے۔

آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میں گذشتہ 20 سالوں سے یہاں آرہا ہوں،مجھے ہمیشہ یہاں مزہ آتا ہے اور اب میری فیملی بھی یہاں لطف اندوز ہوتی ہے۔

دوسری جانب رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہاں پہنچنے تک جہاں میں آج ہوں کے لیے بہت محنت کی،میں بہت لڑا ہوں، ممکنہ طور پر راجر آج مجھ سے تھوڑا زیادہ اس جیت کے حقدار تھے۔

واضح رہےکہ 35 سالہ راجر فیڈرر نےاس کامیابی کے ساتھ اپنے گرینڈ سلیم اعزازات کی تعداد کو بہتر کرتے ہوئے 18 کرلیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے